کاروار :2/جنوری (ایس او نیوز)نیٹور ٹکنکل ٹریننگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کے اشتراک سے اقلیتی نوجوانوں کے لئے ’’ سیکھو اور کماؤ‘‘ منصوبے کے تحت پیشہ ورانہ تربیت دینے کے لئے 17سے 30کی عمر والوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اقلیتی طبقہ کے نوجوان پیشہ ورانہ کورسس سیکھنے کے لئے فوری طور پر رابطہ کرسکتے ہیں
8ویں کلاس پاس اور ایس ایس ایل سی ، پی یو سی میں پاس یا فیل نوجوان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ متعلقہ تربیتی کورس کے لئے کھانا پینا، رہائش ، تربیتی اشیاء اور مقامی سفری خرچ مفت میں دینے کے علاوہ 1500روپئے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات اور زائد جانکاری کے لئے ویب سائٹ www.nttftrg.com یا ضلع محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود ،پرانے ڈی سی دفتر کا صحن کاروار (اترکنڑا) رابطہ نمبر -220336/226589 08385 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔